ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہرادون: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش اور جان سے مارنے دھمکی، بی جے پی لیڈر کا بھائی گرفتار

دہرادون: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش اور جان سے مارنے دھمکی، بی جے پی لیڈر کا بھائی گرفتار

Sun, 26 Aug 2018 01:12:04    S.O. News Service

دہرہ دون،25؍اگست (ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نابالغ لڑکی سے آبروریزی کی کوشش کرنے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم کے خلاف گزشتہ ماہ متاثرہ کے خاندان والوں نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

متاثرہ کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈر کے بھائی پرومود کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ سال 2015 میں جب ان کی بیٹی نابالغ تھی تو پرمود اسے کوتوالی علاقہ کے ایک ہوٹل میں لے گیا۔ وہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔سال 2016 میں جب لڑکی نے یہ بات اپنے گھروالوں کو بتائی تو پرمود غصہ ہو گیا اور فون پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔

واضح ہو کہ اب لڑکی بالغ ہو چکی ہے متاثرہ کے فون میں پرمود کی دھمکی والی ریکارڈنگ ہے۔ پولیس نے لڑکی کے فون کو فورینسک لیب میں جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔


Share: